پاکستان (جیوڈیسک)کشمور، جیکب آباد اور خیر پور میں مزید چھ بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ سندھ میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد دو سو سولہ تک پہنچ گئی۔ خسرے کی بیماری ہے کہ پھیلتی ہی جارہی ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ معصوم بچے اس مرذی مرض کا شکار بن رہے ہیں لیکن حکام ہیں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ خسرہ سے سب سے زیادہ ضلع کشمور متاثر ہوا جہاں آج مزید تین بچے موت کی وادی میں چلے گئے جیکب آباد اور خیر پور میں بھی تین بچے خسرہ کی نذر ہو گئے ۔ سندھ بھر میں دو سو سے زائد بچے کو خسرہ نے نگل لیا ہے ۔ متاثرہ بچوں کے والدین دہائی دے رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں اور اموات بڑھتی جارہی ہیں۔کراچی میں بھی اب تک پندرہ بچے خسرہ سے مقابلہ کرتے کرتے موت کا شکار ہو ئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے خسرے سے بچا کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے تاہم کراچی میں یہ مہم کل سے شروع کی جا رہی ہے۔