امریکہ:(جیو ڈیسک) امریکی فوج کے کمانڈر ایڈمرل رابرٹ ویلارڈ نے کہا ہے کہ امریکی خصوصی افواج بھارت سمیت پانچ جنوب ایشیائی ممالک میں موجود ہیں۔
ایک بیان میں ایڈمرل رابرٹ کا کہنا تھا امریکی خصوصی افواج بھارت کے علاوہ نیپال، بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ میں موجود ہیں۔ ان کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی اسی وقت ممکن ہے جب تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی موجود ہو۔