ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی فلموں میں ایکشن کے ساتھ ساتھ اداکار اجے دیوگن بھارتی نجی ٹی وی کے مشہور پروگرام خطروں کے کھلا ڑی کے پانچویں سیزن کی میزبا نی کرتے بھی نظر آئیں گے ۔
پانچویں سیزن کے اس شو کی میزبانی کے سلسلے میں سب سے پہلے حقیقی خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار سے رابطہ کیا گیا لیکن انھوں نے اپنی فلمی اور گھریلو مصروفیات کے باعث انکار کر دیا ہے۔
ٹی وی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی اداکار کے درمیان میزبانی کی رسہ کشی کے بغیر قرعہ فال اجے دیوگن کے نام کا نکل آیا ہے جو اس فیصلے سے کافی مطمئن اور رضامند ہیں۔ اکشے کمار نے اس پر وگرام کے تین سیزنز کے پروگرامز کی میزبا نی کی تھی لیکن اب بالی ووڈ کے ایک کروڑ کلب سے تعلق رکھنے والے راڈی راٹھور کے کے بعد باری سنگھم کی ہے جو اس شو میں اپنے منفرد انداز میں خطروں سے کھیلتے ہو ئے نظر آئیں گے۔