خطیب داتا دربار حضرت مولانا مفتی رمضان سیالوی سے رکن شوریٰ دعوت اسلامی کی ملاقات
Posted on December 13, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور : تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعة المدینہ للبنات پاکستان کے نگران اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مبلغین کے ساتھ خطیب داتا دربار رحمتہ ا للہ علیہ مفتی محمد رمضان سیالوی سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
رکن شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح ہونے والی دینی خدمات اور کامیابیوں کے متعلق آگاہ کیا۔مفتی رمضان سیالوی صاحب نے دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک جذبات کا اظہار فرمایا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی اور استقامت کیلئے دعا فرمائیں۔
رکن شوریٰ نے مفتی رمضان سیالوی صاحب کو دارالافتاء اہلسنت اوردعوت اسلامی کے مدنی مراکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول فرمایا۔