خطے میں امن و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کا منطقی حل ناگزیر ہے ، جی کیو ایم
Posted on February 5, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی ( پ ر ) کارگل مشن کے نام پر مشرف جیسی مہم جوئی کے نتائج میں آج پاری پاکستان قوم پریشانی و بدحالی اور عالمی سطح پر بدنامی سے دوچار ہے اس لئے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو پر امن و محفوظ بنانے کیلئے ہر قسم کی مہم جوئی سے گریز کی ضرورت ہے اور خطے میں امن و خوشحالی کیلئے ضروری ہے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر اس کے منطقی حل کی جانب لے جایا جائے۔
کیونکہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان و بھارت کے درمیان سلگتی ممکنہ محاذ آرائی کی آگ کے خدشات ہی دونوں ممالک کو کثیر دفاعی اخراجات پر مجبور کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں تعلیمی و تربیتی شعبہ برباد ہو رہا ہے اور تحقیق و تعمیر سے دور ی بیرون ممالک سے ٹیکنالوجی کی درآمد کی مجبوری بنی ہوئی ہے۔
گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا تصفیہ نہ صرف کشمیری عوام بلکہ بھارت اور پاکستان کے عوام کیلئے بھی ضروری ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا تصفیہ ہوجانے کی صورت دونوں ممالک کے دفاعی اخراجات میں بھی کمی آئے گی اور باہمی تجارت کا راستہ بھی کھلے گا جس سے خطے میں امن و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو جائے گا۔