صدر آصف زرداری نے خواتین کے قومی دن پراپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین اہم عہدوں پرفائزاورمردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔
صدرمملکت کاکہناتھا کہ پاکستان میں حقوق نسواں کیلئے سرگرم خواتین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،پیپلزپارٹی کیلئے اس دن کے حوالے سے خصوصی اہمیت ہے ،شہیدبے نظیربھٹو نے خواتین اورمعاشرے کے دیگرطبقات کے حقوق کے حصول کیلئے قیادت کااہم فریضہ اداکیا۔
صدرکاکہناتھا کہ سیاسی پارٹیاں اورارکان پارلیمنٹ خواتین سے متعلق قانون سازی کرنے پرخصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔