خواہش ہے کہ پاکستان باکسنگ میں اولمپک چیمپئن بنے،عامرخان

Amir Khan

Amir Khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان باکسنگ میں اولمپک چیمئن بنے۔ کیلی فورنیا میں ذرائع سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے فروغ میں اہم اقدامات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرے اور ان کہ خواہش ہے کہ پاکستان اولیمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سترہ سال کی عمر میں اولمپک میڈل حاصل کر کے کم ترین برطانوی میڈلسٹ بنا تھا۔پاکستان میں فری باکسنگ کوچنگ اور اپنے جمنیززیم میں فری ٹرینگ کی دعوت دی تھی لیکن شاید پاکستان میں کسی نے اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان چیرٹی کے ذریعے دنیا بھر کے غریب بچوں کی امداد کا کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر میں مزید کامیابی حاصل کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر سکیں۔

اس موقع پر عامر خان کے والد نے بھی حکومت پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہ پاکستان سے بچے برطانیہ بھیجے ان کا تمام خرچہ عامر خان فاونڈیشن اٹھائے گی اور ان کو ٹرینگ دے گی لیکن کسی نے بھی اس بات کی طرف توجہ نہیں دی۔