وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ خود کش دھماکہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی نئی ساز ش ہے۔ رواں برس شہر میں چونسٹھ پولیس اہلکار شہید ہوئے دھماکے کی جگہ کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نیکہاکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا۔ دریں اثنا وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم کے گھرپر حملے کی مذمت کرتے ہیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔