اسلام آباد : وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کو کراچی اور کوئٹہ کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے، کمیٹی کے قواعد ضوابط تیار کرکے انہیں پارلے منٹ سے منظور کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قائم سترہ رکنی خصوصی پارلے مانی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے پانچ، مسلم لیگ نون کے چار، مسلم لیگ قاف کے تین، ایم کیو ایم کے دو اور جے یو آئی، اے این پی اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک رکن شامل کیا گیا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں کمیٹی کے قواعد وضوابط بنانے کے لئے زاہدحامد اور ریاض پیرزادہ پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی، پارلے مانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس بارہ ستمبر کو ہوگا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مجوزہ قواعد و ضوابط کو تیارکرکے پارلے منٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔