خوست میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملہ ، 3 افراد ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ خوست میں پیش آیا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو، فوجی اڈے کیداخلی راستیسے ٹکرادی جس سے تین افغان ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکا کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔