پاکستان : (جیو ڈیسک) عوام ہوجائیں خوش کہ وزارت پیٹرولیم نے تیل مصنوعات اور گیس کی قیمتیں مزید کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اٹھارہ فیصد کمی کی منظوری دے دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔پٹرول پانچ روپے دو پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں چھے روپے چوالیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے چوون پیسے کم کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈڈیزل اور لائٹ ڈیزل بالترتیب دو روپے اڑتالیس پیسے اور دو روپے چھیاسی پیسے سستا کیا گیا ہے۔
حکومت نے سی این جی کے نرخ بھی فی کلو چار روپے انسٹھ پیسے تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں وزارت پیٹرولیم نے صوبائی حکومتوں کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کروانے کے احکامات دیئے ہیں۔