میڈرڈ (جیوڈیسک) خوفناک مناظر سے بھرپور سپینش فلم” ماما” رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ فلم کی کہانی دو بچیوں کی ہے جو جنگل میں کھو جاتی ہیں ، یہ بچیاں جنگل میں رہنے والی ایک خاتون کے بھوت کو اپنی ماں سمجھنے لگتی ہیں۔
اس دوران بچیوں کے رشتہ دار انابل اور لوکاس انہیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی ان بچیوں کو عام زندگی میں واپس لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انابل اور لوکاس کو مختلف پراسرار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر انڈرس مسچِیٹی ہیں ۔ سپینش فلم رواں ماہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔