خیبرایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے دس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تحصیل باڑہ کے علاقہ نالہ ملک دین خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ شیلنگ سے عسکریت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ خیبرایجنسی کے بیشتر علاقوں پر سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔