خیبرایجنسی: (جیو ڈیسک) سیکورٹی فورسز کی جھڑپ کے دوران سات سیکورٹی اہلکار شہید اور بیس شرپسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ خیبرایجنسی کے علاقے لکڑ بابا میں ہوئی۔
سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں سات سیکورٹی اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ متعدد عسکریت پسند زخمی ہوئے جو فرار ہوگئے۔
جھڑپیں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ سیکورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی۔ اطلاعات کے مطا بق شرپسندوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ اب تک بیس سے زائد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔