خیبر ایجنسی: (جیو ڈیسک) سرکاری حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آنے کے سبب مزید بیس ہزار خاندانوں نے اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کر لی۔
ڈیزاسسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق نقل مکانی کرنیوالے بیس ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن جلوزئی کیمپ میں کرلی ہے۔ آپریشن سے متاثرہ مزید خاندانوں کی جلوزئی کیمپ میں آمد متوقع ہے۔
اتھارٹی کے مطابق آپریشن متاثرین کو صحت، خوراک اور دیگرسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کی تعداد26741تک پہنچ چکی ہے۔