خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دو مختلف علاقوں میں مارٹر گولوں کے حملوں میں گیارہ افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ باڑہ کے علاقے سپاہ دری میں نامعلوم سمت سے مکان پر گولہ گرنے سے سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر مستک میں مکان اور دکان پر مارٹر گولوں کے حملوں کے نتیجے میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق آکا خیل اور دو کا زکھا خیل سے بتایا جارہا ہے۔