خیبر ایجنسی میں خود کش حملہ، بیس افراد جاں بحق

khyber

khyber

نحقی :(جیو ڈیسک) خیبر ایجنسی میں ایک کالعدم تنظیم کے مرکز پر خودکش حملہ ہوا جس میں بیس سے زائد افرد جاں بحق ہوگئے وادی تیرہ کے علاقے نحقی میں واقع لشکر اسلام کے مرکز میں ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

خیبر ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت مرکز میں لشکر اسلام کے جنگجو بڑی تعداد موجود تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تنظیم تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل گروپ نے قبول کرلی ہے۔