خیبر ایجنسی : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سیکریٹریٹ نے خیبر ایجنسی میں پولیو کے خظرناک وائرس کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹ جا ری کر دی، تمام متعلقہ اداروں کو ایجنسی میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں پی ون اور پی تھری وائرس کی موجودگی دنیا بھر کے لئے خطرناک ہے۔ ایجنسی میں پولیو وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایجنسی میں چالیس فیصد بچوں تک پولیو کے خاتمے کی ویکسین پلانے والی ٹیمیں پہنچ نہیں پاتیں جس کے باعث پویو کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیو کے نئے کیس کے حوالے سے متاثرہ بچی کو بھی انسداد پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی۔