پشاورالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل عاقل شاہ کی تعلیمی ڈگریوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کیس متعلقہ سیشن جج کو بھجوادیا۔الیکشن کمیشن نے عاقل شاہ اور وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج کی تعلیمی اسناد کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، کمیشن نے سردار عمر گورگیج کی تعلیمی ڈگری کو درست جب کہ عاقل شاہ کی ڈگریوں کو جعلی قرار دے دیا۔ عاقل شاہ کے پاس پنجاب یونیورسٹی، کراچی کے ایک تعلیمی ادارے اور امریکن کالج لاہور کی ڈگری ظاہر کی گئی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے ان کی 2 ڈگریاں جعلی اور تیسری کو غیر مستند قرار دیا، اس موقع پر عاقل شاہ نے موقف پیش کیا کہ اپنی تعلیمی ڈگریاں انہوں نے جمع نہیں کرائیں، کسی نے سازش کی۔ اس پر ایک رکن کمیشن نے کہاکہ آپ کی ڈگری جعلی ہیں، آپ اولمپکس سے بھی کچھ نہیں لائے۔