خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے گورنمینٹ ڈگری کالج میں اسپورٹس فیسٹیول نے رنگ بکھیر دیے۔ اسپورٹس فیسٹیول شرکاء کے لیے تفریحات کا مرکز رہا۔ اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ فیسٹیول میں اساتذہ اور طلبا سمیت شہرکی معزز شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔
فیسٹیول کے آؤٹ ڈور گیمز کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن اور ریس سمیت دیگر گیمز میں طلبا نے بھرپور حصہ لیا اورآؤٹ ڈور گیمز میں طلبا زور آزمائی کرتے دکھائی دیے۔ اور جب کہ لانگ جمپ میں طلبا کا جوش و خروش قابل دید تھا،کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبا کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کو مستقبل کے ہیروز ملیں گے اور ایسے سپورٹس میلوں کا انعقاد ہر سال ہونا چاہیے۔
آؤٹ ڈور گیمز میں بیسٹ پرفارمنس پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں کالج انتظامیاں کی طرف سے انعامات تقسیم کر کہ طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ فیسٹیول کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرامات نہ صرف تعلیمی اداروں کی بھتری کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلکہ معاشرے کی بھتری کا بہی باعث بنتے ہیں۔