اٹلی کا عظیم شاعر۔ فلورنس کے ایک غریب گھرانے میں1265کو پیدا ہوا۔ 1292 میں شادی کی ۔ دو لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ شہری سیاست میں حصہ لیتا تھا۔ 1302 میں جلاوطن کر دیا گیا اور بقیہ عمر خانہ بدوشی میں گزاری ۔ اس کی شہرہ آفاق تمثیلی نظم طریبہ خداوندی ڈیوائن کامیڈی مین شاعر کی روح دوزخ اعراف اور جنت کا سفر کرتی ہے۔ اس کا رہنما اطالوی شاعر ورجل تھا۔ جنت میں اس کی ہم سفر اس کی محبوبہ بیٹرس تھی جو نو برس کی عمر سے اس کے خیالوں میں بسی ہوئی تھی۔
نئی زندگی میں جو اس کی خوب صورت عشقیہ کا نظموں کا مجموعہ ہے۔ اس نے اپنی داستان محبت بیان کی ہے۔ 1321ء کو ان کا انتقال ہوا۔