دبئی(جیوڈیسک)دبئی میں سالانہ شاپنگ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا۔ ایک ماہ تک جار ی رہنے والے اس لوٹ میلے میں دنیا بھر شاپنگ کے دیوانے حصہ لیتے ہیں۔
ہر کمپنی کی اشیا پر 50 سے 70 فیصد تک ڈسکانٹ خواتین کو دبئی کھینچ لاتا ہے۔اس بار دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کو دیکھنے کیلئے بھی ہزاروں سیاح دبئی پہنچے۔
آتش بازی،لائٹ شو اور سیکڑوں فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیایہ جشن صرف افتتاحی تقریب پر ختم نہیں ہوتا بلکہ اس فیسٹیول میں ہر دن ایک نیا میلہ اورہر رات چراغاں ہوگی۔