دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کی جاندار بیٹنگ نے پاکستانی باؤلنگ لائن کو بے جان کردیا۔ افتتاحی روز وہاب ریاض کی تیز رفتاری اور محمد عامر کا جادو نہ چلا سکا۔ آئی لینڈرز نے 3 وکٹوں پر 254 رنز بنائے۔ کوشل سلوا 27 رنز بنا سکے جبکہ سمرا وِکرما 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اوپنر کرونا رتنے 133 اور کپتان چندی مل 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 اور محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز بولرز کی ناکامی کے باوجود کوچ اظہر محمود مطمئن نظر آئے۔ انہوں نے کہا نئی گیند سے محمد عامر نے اچھی بولنگ کرائی مگر بدقسمتی سے آؤٹ نہ کر سکے۔ دو میچز کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔