دبئی ٹینس: (جیو ڈیسک) سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن نوواک یوکووچ کا ٹکراؤ اینڈی مرے سے ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل راجر فیڈرر اور یوان ڈیل پوٹرو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ نے ہم وطن یانکو تپ سراووچ کوچھ ایک اور سات چھ کے اسکور سے ہرادیا۔ سیمی فائنل میں یوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہو گا۔
اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ کیخلاف چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ سوئس راجر فیڈرر نے روس کے میخائل یوزنی کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے زیر کیا۔ ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا پر سات چھ اور چھ تین سے فتح پائی۔