ممبئی : (جیو ڈیسک) سلمان خان نے دبنگ ٹو کی شوٹنگ شروع کر دی۔ جس میں چلبل پانڈے پانڈے جی مارے سیٹی آئٹم سانگ کریں گے۔ فلم دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔ سلمان خان نے دبنگ ٹو کی شوٹنگ کمال امروہوی کے اسٹوڈیو میں شروع کردی۔ اس اسٹوڈیو کو کمالستان بھی کہا جاتا ہے۔
اس شوٹنگ کے لیئے خصوصی سیکوریٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ اور باڈی گارڈز کا ایک دستہ تیار کیا گیا ہے۔ کمال امروہوی اسٹوڈیو کی پچپن سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ایک فلم کو پورا اسٹوڈیو دیا گیا ہے۔۔
فلم کی کہانی شادی شدہ چلبل پانڈے کے گرد گھومتی ہے۔ جو چھوٹے سے قصبے سے بڑے شہر میں آ بستا ہے۔ پہلی دبنگ میں منی بدنام ہوئی ۔۔ کا آئٹم سانگ تھا۔ دبنگ ٹو کا آئٹم سانگ چلبل پانڈے خود کریں گے۔ آٹم سانگ ہو گا۔ پانڈے جی مارے سیٹی۔