دسمبر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات

Bangladesh Cricket Team

Bangladesh Cricket Team

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات بڑھ گئے، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ جمعرات کو بنگلہ دیشی بورڈ اپنے اجلاس میں کرے گا۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نمائشی میچوں کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مثبت ثابت ہوا ہے۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر نظم الحسن نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دورے کے لیے انھیں حکومت کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جائیں گے۔