مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا تیزابی 10 گرام کے بھا 514 روپے کی کمی سے 51 ہزار 514 روپے ہوگئے۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام کی قیمت گذشتہ کاروباری روز کے بھا 52 ہزار 28 روپے سے کم ہو کر 51 ہزار 514 روپے ہوگئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر کی مندی سے ایک ہزار 788 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی مندی سے 60 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 60 ہزار 700 روپے پر بند ہوئی تھی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 47 ہزار 692 روپے سے کم ہو کر 47 ہزار 221 روپے ہوگئی۔ صراف ایسوسی ایشن نے کے مطابق چاندی کے نرخ ایک ہزار 300 روپے فی تولہ اور ایک ہزار 114 روپے 28 پیسے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔