دشمنان پاکستان کو انکے بلوں میں گھس گھس کر مارا جائے گا۔ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتی ‘ سرکاری اور عوامی سطح پر یوم پاکستان شایان شان منائے جانے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کی جانب سے پیش کیا گیا۔

یکجہتی و اتحاد اور جوش و خروش کا اظہار یقیناً دہشت گردوں اور ملک کی سالمیت کو کمزور کرنے کا ایجنڈہ رکھنے والے انکے سرپرستوں کیلئے یہ ٹھوس پیغام ہے کہ وہ ملک وقوم اور عوام دشمنی سے باز آجائیں اور پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا اپنا ہر ارادہ فراموش کر کے اپنی مذموم سرگرمیوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں کیونکہ ان کی امن دشمنی سے نہ تو پاکستان بد امنی کی دہکتی بھٹی کا ایندھن بنے گا اور نہ ہی افواج پاکستان کی موجودگی اور اس پر موجود عوامی اعتماد کے ہوتے ہوئے وہ کبھی ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوسکیں گے البتہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا عسکری قیادت کا عزم یقینا بہت جلد تکمیل پذیر ہوگا اور دشمنان پاکستان کو ان کے بلوں میں گھس گھس کر مارا جائے گا۔