دفاع سے غافل نہیں، عوام کی فلاح کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم

Gilani

Gilani

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے چیلنج سے کبھی غافل نہیں ہوئے۔ انسانی کی زندگی محدود مگر قوم کی زندگی دائمی ہوتی ہے۔ دہشت گردی سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا۔

کوئٹہ میں کمانڈ اسٹاف ایند کمانڈ کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا حکومت سیکیورٹی چیلنجز سے کبھی غافل نہیں رہی۔ انسانی کی زندگی محدود مگر قوم کی زندگی دائمی ہوتی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر دنیا کو دہشت گردی کے خطرات سے بچایا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کی فلاح کے لیے اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجٹ خسارہ بھی حکومت کے لیے ایک چیلنج رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں مہنگے تیل نے بھی ملکی معیشت کو متاثر کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لائیں گے۔ سٹاف اینڈ کمانڈ کالج پہنچے پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔