دفاع پاکستان کونسل جلسہ،سیکیورٹی انتظامات سخت

difa pakistan

difa pakistan

دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس کا پنڈال مزار قائد کے قریب سج گیا ہے۔ مرکزی قائدین مولانا سمیع الحق، سید منورحسن،حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق ،حافظ سعید ، صاحبزادہ محمد زبیراور علامہ طاہر اشرفی سمت دیگر رہ نما بھی خطاب کریں گے۔

دفاع پاکستان کانفرنس کی انتظامیہ نے مقررہ وقت پر جلسے کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ، جماعت الدعوی کے تین ہزار کارکن جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس نے کانفرنس کے شرکا کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمدحسین محنتی کا کہنا ہے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔