دفاع پاکستان کونسل کے تین رہنماوں حافظ سعید، مولانا احمد لدھیانوی اورعبدالرزاق کے اسلام آباد داخلے پرسات روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کونسل کے تینوں رہنماں پرپابندی ڈی سی اسلام آباد نے عائد کی ہے اورکہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکیا جاسکتا ہے۔
کونسل نے نیٹو فورسز کو رسد کی بحالی پر بیس فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی کسی کالعدم جماعت کودھرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔