دمشق:تازہ جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک

syria

syria

شام کے شہر حمص میں سرکاری فوج کی کارروائی میں تین سویلین ہلاک، جبکہ جمہوریت پسندوں نے سترہ فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین سویلین حمص شہر کے قدیم ضلعے میں سرکاری فوج کے ٹینکوں سے ہلاک ہوئے۔ ادھر انسانی حقوق کے کارکنوں نے دعوی کیا کہ حمص میں ہی جمہوریت کے حامیوں نے صدر بشار الاسد کی حامی فوج کے سترہ فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ گزشتہ روز فوج کے ہاتھوں چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ جن کی تدفین آج کردی گئی۔