دمشق:سرکاری فوج نے 24 افراد ہلاک کردئیے

Syria

Syria

شام میں سرکاری فوج نے چوبیس مظاہرین کو ہلاک کردیا، سیکڑوں زخمی، حزب اختلاف کا کہناہے کہ ایک ہفتیمیں سوجمہوریت پسند مارے گئے ہیں۔ سرکاری فوج نے آٹھ افراد دارالحکومت دمشق میں اس وقت ہلاک کئے جب وہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں پچیس افراد زخمی بھی ہوئے۔
دارالحکومت کے مضافات میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں سولہ جمہوریت پسند ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کی ایک ہفتے کی کارروائی میں ایک سو سے زائد مظاہرین ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔