دمشق: فوج کی کارروائی میں 69 افراد ہلاک، متعدد زخمی

damascus

damascus

شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد انہتر ہوگئی امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں تشدد بند کرائے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں تازہ کارروائی میں پچیس افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
ہلاک ہونے والوں میں انیس سویلین اور چھ سابق فوجی شامل ہیں۔ شام کی حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کی ایک روز کی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد انہتر ہوگئی ہے۔
ادھر وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے صدر بشارالاسد کی فورس کا اپنے شہریوں پر تشدد بند کرائے۔ اور شام کی حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شام کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تازہ کارروائی دہشتگردوں کے خلاف کی گئی۔