شام (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ دمشق کے نواحی علاقے جرامانہ میں جنازے کے جلوس میں ہوا۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور دس کاریں تباہ ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں سو کلو بارود استعمال کیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس پر حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔