دنیا بھرمیں ٹی بی تیزی سے پھیلنے والا خطرناک ترین مرض قرار پایا ہے :ڈاکٹر شاہد نواز
Posted on March 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: دنیا بھر میں ٹی بی تیزی سے پھیلنے والا سب سے خطرناک ترین مرض قرار پایا ہے ، اور ہر ایک لاکھ میں سے 231 افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرولر ڈاکٹر شاہد نواز کھوکھر نے گزشتہ روز نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور مرسی کور کے تعاون سے ٹی بی کے خاتمہ کیلئے بنائے جانے والے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران کیا ، انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے اپنی صلاحتیں برئوے کار لائیں ، ڈبلیو ایچ او بھی اس مرض کے خاتمہ کیلئے کام کر رہا ہے ، اور ڈبلیو ایچ او کی ترجیحات میں ٹی بی کا خاتمہ اولین ہے ، اب ٹی بی کا علاج چھ ماہ میں ممکن ہے ، لیکن اس کے لئے لگاتار ادوایات کا استعمال ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے سے ہی ہم قوم کو صحت مند قرار دے سکتے ہیں ، ادویات کے ری ایکشن سے پیدا ہونے والی بیماری کی فوری تشخیص کے لئے جناح ہسپتال ، گلاب دیوی ہسپتال ، پپمز ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کر دی گئی ہے ، جس کا نام جینز ایکسپرٹ مشین ہے اس کی مدد سے بیماری کا فوری پتہ چل جاتا ہے ، اور اس کا علاج ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں اس سلسلہ میں تمام بنیادی مراکز صحت میں تشخیص اور علاج کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے تا کہ قوم کو ٹی بی کے مرض سے بچایا جا سکے ، ٹی بی ایک موذی مرض ہے جس سے بچت احتیاط سے ممکن ہے ، اور معاشرے کے اہم افراد اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، تا کہ ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ، اس سلسلہ میں اگر کسی کو ٹی بی کے علاج میں کوئی مشکل پیش آئے تو وہ برائے راست ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ، ہم ان کی بھرپور مدد کرینگے ، کمرہ 19عزیز بھٹی شہیدہسپتال گجرا ت میں سینٹر موجود ہے جس میں ٹی بی کی تمام ادویات موجود ہیں، اس موقع پر کمیونٹی موبلائزر نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام مس راحیلہ گوشی نے بھی خطاب کیا اور ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کے حوالہ سے مدد دینے پر زور دیا، محمد سرفراز خان ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر بھی موجود تھے ۔