اقوام متحدہ (جیوڈیسک)دنیا بھر میں آج “جمہوریت کا عالمی دن” منایا جا رہا ہے، اس موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ملکوںمیں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دوہزار سات میں 15 ستمبر کو جمہوریت کاعالمی دن قرار دیا تھا۔ اس موقع پر جمہوریت کو عالمی قدر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انسانوں کو اپنی خواہشات کے آزادانہ اظہار کا حق ہے۔ اس سال کا موضوع “جمہوری تعلیم پائیدار جمہوریت کی کامیابی کے لئے ضروری” ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب کو ملکر ترقی پذیر ممالک میں جمہوری تعلیم کے لئے کام کرنا ہوگا۔