دنیا بھر میں آج فلسفے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Philosophy

Philosophy

فلسفیانہ مباحث کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آج دنیا بھر میں فلسفے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

نومبر کی تیسری جمعرات کو دنیا بھر میں فلسفے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 2002 سے شروع ہونے والا یہ عالمی عالمی دن معاشرے میں فلسفیانہ مباحث کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ فلسفہ ایک ایسا شعبہ تعلیم  ہے جس کی تعریف بھی متنازع ہے۔ تاہم وسیع تناظر میں کہا جائے تو ”فلسفہ” اردگرد کے حالات کے باریمیں شخصی نظریہ ہے۔ فلسفہ کی اہمیت پر غور کیا جائے تو یہ فلسفہ ہی تھا جس نے انسان کو کائنات کے پوشیدہ رموز پر غور و خوض کی دعوت دی۔ سماجی انصاف کی بات ہو یا نظریہ ریاست پر نظر ڈالی جائے تو تاریخ نے زہر کا پیالا سقراط کے سامنے ہی پیش کیا۔ فلسفہ کی بنیاد پر ہی برونو نے کائنات کی وسعت کا نظریہ پیش کیا اور اس کی پاداش میں قید تنہائی میں جہان فانی سے رخصت ہوا۔ یورپی نشاط ثانیہ میں ”سیسرو” کے کردار کی بات کریں یا سرمایہ دارانہ نظام کی افادیت کا معاملہ ہو۔

شاید ہی کسی علم کی شاخ نے انسان کی سوچ میں ایسی انقلابی تبدیلیاں رونما کی ہوں جو فلسفے کی دین ہیں۔ فلسفے کی تعریف اور مختلف نظریات کے حوالے سے چاہے جیسے بھی تنازعات موجود ہوں۔ لیکن اس بات پر تمام فلسفی متفق ہیں کہ فلسفینے انسان کو سوالات کے ساتھ جینا سکھایا۔ یہی سوالات آج انسان کی موجود ہ ترقی کی بنیاد ہیں اور نسل انسانی کے ارتقا کی ضمانت اور سب سے بڑھ کر انسانی بہبود کا جواز ہیں۔