پیرس(عاصم ایاز ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر اور وزیر داخلہ کے مشیر برائے یورپ ڈاکٹر ارشاد احمد کمبوہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اوورسیز کے لئے پاسپورٹ بنوانے کی لاس رپورٹ ختم کی جا رہی ہے اس کی جگہ اب ایک پاکستانی اپنی ضمانت دے گا کہ پاسپورٹ گم ہونے والے کا تعلق پاکستان سے ہے اس طرح پاسپورٹ اشو کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح اب پاسپورٹ بھی پانچ سال سے دس سال کی مدت کا بنایا جائے گا انہوں نے کہا ایسے عوامل سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونگے۔