پاکستان (جیوڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا ، مسیحی برادری نے چرچ اور گھر کرسمس ٹری اور برقی روشنیوں سے سجائے۔
لاہور میں شدید دھند اور سرد موسم بھی کرسمس کی خوشیوں کے آڑے نہ آیا ، مذہبی رسومات کے بعد مسیحی برادری کے لوگ ایک دوسرے ملاقات کرتے رہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کوئٹہ شہر میں کرسمس کی مناسبت سے بازاروں اور تجارتی مراکز میں خواتین بچوں اور نوجوانوں کا ہجوم رہا۔
ملتان کے کیتھولک چرچ میں خصوصی عبادت کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امن کے قیام پر زور د یا گیا۔ فیصل آباد میں کرسمس کی مرکزی دعائیہ تقریب بشپ ہاوس میں ادا کی گئی۔تقریب میں بچوں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔مری ، وادی کیلاش حیدرآباد اور بہاولپور میں بھی کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں خوبصورت لباس پہنے بچے بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔