دنیا بھر کی طرح کھاریاں اور گرد و نواح میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبے کے تحت پڑھا گیا

کھاریاں (جی پی آئی) دنیا بھر کی طرح کھاریاں اور گرد و نواح میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبے کے تحت پڑھا گیا رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر مساجد میں نمازیوں کا بے پناہ رش تھا ، تل دھرنے کی جگہ نہ تھی متعدد لوگوں نے دھوپ میں نماز جمعہ ادا کی ، سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے ۔

پولیس کے ساتھ ساتھ قومی رضا کار بھی ڈیوٹی پر معمور تھے ، علمائے کرام نے خطبہ کے دوران جمعتہ الوداع عید الفطر اور فطرانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں روزہ ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ، وہاں پر عید الفطر قربانی کا اور ایک دوسرے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے تا کہ مستحق لوگ بھی عید کی خوشیوں میں آپ کے ساتھ شامل ہو سکیں ۔