دنیا میں جنگ ہتھیاروں سے نہیں ٹیکنالوجی سے ہو رہی ہے ، عمر مسعود فاروقی

گجرات (جی پی آئی) ملک کے ممتاز سکالر عمر مسعود فاروقی نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگ ہتھیاروں سے نہیں ٹیکنالوجی سے ہو رہی ہے ، اور پاکستان اس وجہ سے ہر میدان میں پیچھے ہے کیونکہ ہم ٹیکنالوجی کا درست استعمال نہیں کرتے ، انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان میں معاشی دھارہ رک گیا ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ،میں نے کافی عرصہ قبل حکومت کو یہ پیشکش کی تھی کے نئی ٹیکنالوجی کو برئوے کار لاتے ہوئے ویسٹ سے بجلی پیدا کی جائے اور لاکھوں ٹن کوڑا کرکٹ جو کے ہم جلا کر یا ادھر اُدھر پھینک کر ضائع کر دیتے ہیں اس سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
اگر میری حکومتی سرپرستی کی جائے تو میں صرف ویسٹ کو برئوے کار لاتے ہوئے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرسکتا ہوں ، عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ اس سلسلہ میں میری ملاقاتیں حکومتی حکام سے جاری ہیں ، مجھے امید ہے کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں میری صلاحیتوں کو برئوے کار لاتے ہوئے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیلئے تعاون کیا جائیگا ، اور پائلٹ پروجیکٹ میں گجرات سے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ گجرات میرا اپنا شہر ہے اور مجھے گجرات سے محبت ہے ، اس سے گجرات سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا۔