دنیا کا سب سے بڑا ”ہیرا” نمائش کے لئے پیش ہو گا

Diamond Washington

Diamond Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا ایک ہی ٹکڑے والا ”ہیرا ایکوامیرین” کل واشنگٹن میں مستقل نمائش کے لئے پیش ہوگا، یہ ہیرا 14 انچ لمبا اور 10 ہزار 363 قیراط وزنی ہے۔ واشنگٹن دنیا میں سب سے بڑا ایک ہی ٹکڑے والا ہیرا ایکوامیرین جمعرات سے واشنگٹن میں مستقل نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوپ نامی ہیرا اور میری انٹائینٹ کی دیگر اشیا بھی نمائش میں رکھی جائیں گی۔

سمتھ سونیئن انسٹیوشن کے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ 1980 کی دہائی میں برازیل کی کان سے نکالے جانیوالا یہ ہیرا جس کا نام برازیل کے پہلے دو بادشاہوں کے نام پر ڈوم پیڈروایکوا میرین رکھا گیا ہے کی نمائش ہو گی۔

میوزیم نے ایک بیان میں کہا کہ اصلی کرسٹل کا معیار اور اس کے سائز کے ساتھ ساتھ نیلا سبز رنگ اور اس کی منفرد کٹنگ اسے غیر معمولی بنا دیتی ہے۔ پتھر کے ستون جیسا یہ نیلا اور سبز ہیرا معروف جرمن کاریگر برینڈ منسٹینر نے ڈیزائن کیا تھا جسے اس فن کا باپ کہا جاتا ہے۔