وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وار آن ٹیرر کے خلاف پینتیس ہزار شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا جبکہ اس جنگ میں پینسٹھ بلین روپے کا نقصان ہوا۔ رحمان ملک نے کہا کہ وار آن ٹیرر میں ہماری خدمات تسلیم کرنا ہوگی۔ مسلم لیگ نواز کے لیڈرز کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وہ سلطان راہی کی طرح بڑھکیں نہ ماریں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونے والے ملاقات کے بارے میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے اتحادی ہیں اور جمہوریت اور پاکستان کی خاطر ان سے اتحاد جاری رہے گا۔