دوبئی (طاھر منیر طاھر) پاکستان مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک اور مقبولیت کا گراف اندرون اور بیرون دن بدن بڑھ رہا ہے۔ چند دنوں میں اٹھنے والی سیاسی جماعتیں اپنی موت آپ مر جائیں گی پاکستان کے باشعور عوام کو اب کھوٹے کھرے کی پہچان بطریق احسن ہو چکی ہے۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب محمد نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار مشیر خارجہ تعلقات جاوید ملک نے دوبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ایک ظہرانہ میں کیا۔
ظہرانہ کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر نے کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ گلف ریجن کے نائب صدر چودھری محمد شفیع ، مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف ، فنانس سیکٹری ملک دوست محمد اعوان مسیجی راہنماء جان قادر اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے مسلم لیگ ن کے لئے بہترین خدمات سر انجام دینے کے اعزاز میں جاوید ملک کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر چودھری نور الحسن تنویر نے کہا کہ جس طرح جاوید ملک بیرون ملک رہ کر مسلم لیگ ن کے لئے بہترین خدمات سر انجام دینے کے لئے کام کر رہے ہیں وہ قابل مثال اور لائق صد تحسبین و آفرین ہے جس پر ہم اپنی خراج تحسبین پیش کرتے ہیں۔
مشیر خارجہ تعلقات جاوید ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد جناب محمد نواز شریف نے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں انہیں وہ ممکن حد تک پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جاوید ملک نے کہا ہے کہ فیصلہ سازی میں اورسیز پاکستانیوں کو بھی شامل کیا جائے گا اس سلسہ میں محمد نواز چریف کی سربراہی میں جلد ہی لاہور میں کنونشن ہو گا۔ جب کے پاکستان میں بزنس کو پروموٹ کرنے کے لئے برطانیہ ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے بزنس گروپ لاہور میں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم کرنے کے لئے بیرونی ترقی یافتہ ممالک سے مدد لی جا رہی ہے۔ جس سے ملک میں پیدا شدہ بجلی کا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔