دوبئی (طاھر منیر طاھر) گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی دوبئی میں کرسچئین کمیونٹی نے کرسمس اور سال نو کی مشترکہ تقریب جوش و خروش اور مزھبی عقیدت و احترام سے منائی۔ تقریب میں پاکستان کرسچئین کمونٹی دوبئی و دیگر امارات سے بھی برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔ نہ صرف مسیحی برادری بلکہ دوبئی میں پاکستانی مسلم کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگوں کو بھی خوشی کے اس موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کا اھتمام مسیحی کمیونٹی کے راھنماء جان قادر اور کرامت شاد نے کیا تھا جس میں کرسچیئن کمیونٹی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر ، پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے نائب صدر غلام مصطفیٰ مغل ، معروف پاکستانی مخدوم رئیس قریشی ، پاکستان مسلم لیگ ن دوبئی کے صدر عبدالوحید پال ، قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے ویلفئر قونصلر ڈاکٹر ریاض حسین لانگ اور متعدد افراد نے بھی شرکت کی۔
سال نو اور کرسمس کے موقع پر جان قادر جو کرسچئین کمیونٹی کے راھنماء ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے فعال کارکن بھی ہیں ، نے کھا کہ دنیا کا ھر مزھب پیار اور امن کا درس دیتا ہے۔ لھٰذا ھم سب کو آپس میں پیار ، محبت اور امن و آشتی سے رھنا چاہیے۔ دنیا کو پُر امن رکھنے کے لئے ھر شخص کو انفرادی طور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یھی مسیحت کا درس ہے۔ اس موقع پر چودھری نور الحسن نے مسیحی برادری کو سال نو اور کرسمس کی مبارکباد دی اور کھا کہ پاکستان کے قیام میں مسیحیوں کا بڑا کردار ہے جس کا ھم اعتراف کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت قابل تحسین ہے۔ غلام مصطفیٰ مغل نے کھا کہ مسیحی ھمارے بھائی ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے حقوق کا تحفظ ھماری ذمہ داری ہے۔
جان قادر نے اس موقع پر آنے والے مھمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات و گلف ریجن کی قیادت کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ھمارے قائد ہیں اور ھم ان کو ھی ھر حال میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔