پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے 19 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نامو کا اعلان کردیا ہے۔ سوموار کو نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم میں ایک روزہ ٹرائلز کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحنیف خان نے دیگر ممبران ارشد علی چوہدری اور خالد بشیر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ شکیل عباسی ٹیم کے کپتان اور عمران شاہ گول کیپر ہونگے۔ دیگرکھلاڑیوں میں محمد عرفان سنیئر، محمد عمران، سہیل عباس، کاشف شاہ، فریداحمد، راشد محمود، ایم رضوان جونیئر، وسیم احمد، محمدتوثیق، محمد وقاص، محمد عمر بھٹہ، علی شان،، عبدالحسیم خان، محمد زبیر ،سید شفقت رسول، محمد راضوان سنیئر، محمد عرفان جونئیر شامل ہیں۔ خواجہ محمد جنید ٹیم کے منیجر، وین دین مثل ہیڈ کوچ جبکہ شاہد علی اور اجمل خان لودھی کوچز ہونگے۔یہ ٹیم 20 اکتوبر سے 4 نومبر تک آسٹریلیا میں تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ، نائن سائیڈ اور الیون سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم ٹیسٹ میچ سیریز بھی کھیلے گی۔