لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سپنا اغوا کیس میں دوست کھوسہ کو گرفتار نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل امین خان کی جانب سے عدالت کوبتایاگیا کہ ماڈل اداکارہ سپنا خان کے اغوا کا مقدمہ دوست کھوسہ کیخلاف درج ہوئے ۔6ماہ گزر چکے ہیں لیکن نہ توابھی تک دوست کھوسہ نے عبوری ضمانت کروائی اور نہ ہی شامل تفتیش ہوئے اور پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار بھی نہیں کیا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دوست کھوسہ پنجاب حکومت کا حصہ ہیں اور اثرورسواخ کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔
عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا۔