بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔ دورہ آسٹریلیا میں یہ بھارتی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے۔ میلبرن میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم آخری اوور میں ایک سواکتیس رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ پہلا میچ کھیلنے والے ایرون فنچ چھتیس، میتھیو ویڈ بتیس اور ڈیوڈ ہسی چوبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے راہول شرما اور پراوین کمار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گوتم گھمبیر چھپن اور کپتانی دھونی اکیس رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت، آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز پانچ فروری سے شروع ہوگی۔