پاکستان نے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو پانچ رنز سے ہرا دیا زمبابوے ایک سو بیالیس کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز ہی بنا سکا۔ ہرارے میں دورے کے آخری میچ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ اکیاون رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ شعیب ملک ایک بار پھر ناکام رہیاور صرف گیارہ رنز بنا سکے۔ زمبابوے کے کائل جاروس نے صرف چودہ رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کے جواب میں زمبابوے نے اپنی اننگز بہتر انداز میں شروع کی۔ مگر پاکستانی بالرز نے نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ زمبابوے مقررہ اوورز میں ساٹ وکتوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنا سکی۔ ٹائبو نے سینتیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے گیارہ رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔